کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس پروفیشنل فورس بن چکی ہے پولیس نے ڈیلیور کیا اور عوام کے اعتماد کو حاصل کیا حکومت نے پولیس کی استعداد میں اضافے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 15ویں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ،ایڈیشنل آئی جی جواد ڈوگر،اورکمانڈنٹ ATF ٹریننگ سکول کرنل (ر) اسد فاروق دیگر و مہمانان گرامی اور پولیس کے آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخاق شیخ نے پولیس کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی مہمان خصوصی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں سے سلامی لی انہوں نے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے وزیر داخلہ نے سپاسنامیمیں پیش کردہ تمام مسائل کے حل کی یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ ہمارا حتمی ہدف حصول امن ہیایک ایسا امن جو دیر پا اور پائیدار ہو جس سے امن سے اقتصادی ترقی اور مجموعی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوصوبے میں پولیس اب پروفیشنل فورس بن چکی ہے نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے 15 اے ٹی ایف بیسک کورس کی ٹریننگ مکمل کرنے والے 300 جوانوں کو پاس آوٹ ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں پولیس نے ڈیلیور کیا اور عوام کا اعتماد حاصل کیا جبکہ صوبائی حکومت نے پولیس کی استعداد میں اضافے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی بلوچستان میں جدید اور مؤثر پولیسنگ ترجیحی لائحہ عمل ہے پولیس کو با صلاحیت فورس بنانے کاکریڈٹ آپ کے افسران کو دیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے جانیں دیکر حکومتی رٹ اور عوام کے جان و مال و آبرو کے تحفظ کا فریضہ انجام دیا جبکہ اس ٹرینگ کی بدولت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اپنے اپنے اضلاع میں بطریق احسن سر انجام دیں سکے گے۔
صوبے میں پولیس پروفیشنل فورس بن چکی ہے استعداد میں اضافے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں، میر زبیر جمالی

ٹیگز:
میر زبیر جمالی
