اگرسویلین کورٹ سویلین کے مقدمات نہیں چلا سکتے تو تالا لگا دیں،سینیٹر طاہر بزنجو
اسلا م آباد (ڈیلی گرین گو ادر) ایوان بالا میں سینیٹر طاہر بزنجو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پرقائد حزب اختلاف اور قائد ایوان میں اتفاق نہیں تو پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے، اگر سویلین کورٹس کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کرنا تو پھر انہیں بند کر دیں، اس قرارداد کی حمایت اکثریت نے نہیں کی اس لئے اس کو واپس لیا جائے۔