نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعاد خالد نیاز سے ٹیلیفونک رابط
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعاد خالد نیاز سے ٹیلیفونک رابط نگران وزیر صحت بلوچستان نے سندھ گورنمنٹ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو کراچی ہسپتال کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے لہذا کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی بہتر علاج و معالجے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سندھ گورنمنٹ کی تعاون درکار ہیں جس پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعاد خالد نیاز نے کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے حوالے سے بہتر علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ گورنمنٹ کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی دلائی۔