جے آئی ٹی نے اسدعمر کو تحقیقات کے لیے لاہور طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے لاہورطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمرکو جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے لاہور میں طلب کیا ہے،اسد عمر کو کل 4بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر کو ایف آئی آر نمبر 96/23 سرور روڑ لاہور کیس، 1271/23 گلبرگ میں بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور انسدادی دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے