کراچی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ پر ہونے والے بم دھماکہ کا ایک زخمی دم توڑ گیا ۔
ذرائع کےمطابق مستونگ میں جے یو آئی مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ پر مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی بس ڈرئیور عنایت اللہ شاہوانی دم توڑ گئے۔
عنایت اللہ شاہوانی کراچی کے آغاخان اسپتال میں زیر علاج تھے۔واضح رہے 14 ستمبر کو دھماکے میں حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

