جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس گنداواہ کی اہم کاروائی۔ امداد حسین جویہ کے تنازعہ میں نامزد ملزمان میں سے 2 اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد اعجاز سرور صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی صاحب کے احکامات کی روشنی میں لیویز فورس نے رفیق ولد محرم سکنہ گاگن سب تحصیل میرپور مقدمہ فرد نمبر 03/2023 بجرم زیر دفعہ 453-365-354 مقدمہ فرد نمبر 02/2023بجرم زیر دفعہ 342-457-ADF337 147-148-1492-اشہتاری ملزم نواب ولد مولا بخش گاگن سب تحصیل میرپور مقدمہ فرد نمبر14/2023بجرم زیر دفعہ457-324 147.148.149مقدمہ فرد نمبر 12/2022 بجرم زیر دفعہ 427-447 /149-148-147میں مطلوب اشتہاری ملزمآن کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ گنداواہ حوالات میں بند کیاگیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے تمام اشتہاری مجرمان کے لئیے کہ وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔ مذید اس سلسلے میں چھاپے مارئے جائینگے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
لیویز فورس گنداواہ کی کاروائی، امداد حسین جویہ کے تنازعہ میں نامزد ملزمان میں سے 2 اشتہاری ملزم گرفتار

ٹیگز:
ملزم گرفتار
