کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس 30ستمبربروز ہفتہ شام پانچ بجے جمالی ہاوس چمن ہاوسنگ اسکیم ائیر پورٹ روڈ پر طلب کرلیا گیا ہے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز جمالی کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کے ممبران کوبروقت اجلاس میں شرکت کی تاکیدکی گئی ہے۔
پیپلزپارٹی بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس 30ستمبرکو طلب

ٹیگز:
پیپلزپارٹی
