لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکو حراست میں لیے جانے پر رپورٹ طلب کرلی۔لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے آر پی او، سی پی او، آئی جی پنجاب اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ شیخ رشید کی حراست سے متعلق فریقین 22 ستمبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔

