کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مسافر کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کوئٹہ کے علا قے علمدار روڈ ناصر آباد کے قریب رکشے میں موجود سواری کی فائرنگ سے حسین نا می رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ میں مسافر کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
