کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ بائیکاٹ کراچی بار ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 6 کینالز کے خلاف جاری ہے۔ بار کونسل کے مطابق وکلا ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وکلا تنظیم کی جانب سے ضلعی کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ،سائلین پریشان

ٹیگز:
وکلا
