کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان بار کونسل نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بدھ کو بلو چستان بار کونسل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبران راحب بلیدی ایڈووکیٹ اور ایوب ترین ایڈووکیٹ کے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان بار کونسل نے ملک بھر میں حالیہ انتخابات میں دھاندلیوں، بے جا مداخلت، کرپشن، عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے جو کہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے ایک گہری سازش ہے بلوچستان بار کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد از جلد بلوچستان وکلاء کا نفرنس، آل پارٹیز کانفرنس اور ملک گیر وکلاء کا نفرنس کا انعقاد کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بلو چستان بار کونسل کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ

ٹیگز:
بار کونسل
