کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ کے قافلے پر حملہ، حافظ حمداللہ سمیت 9 ہوگئی ۔ لیویز حکام کے مطابق جمعرات کومستونگ کے علا قے چوتو کے مقام پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ کے قافلے کے قریب دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں حافظ حمداللہ،محمد یوسف،قدرت اللہ،حافظ رحیم بخش،محمد عامر،محمد یوسف،حاجی احمد،عبدالقادراورحلیمہ زخمی ہوگئے۔لیویز نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دفراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ ایک تقریب میں شمولیت کے لئے جا رہے تھے۔
مستونگ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ کے قافلے پر حملہ، زخمیوں کی تعداد 9 ہوگئی

ٹیگز:
مستونگ
