کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواروں کی کامیابی کا عزم کیا جبکہ بی این پی کے وفد کی سردار یار محمد رند سے بھی ملاقات۔اتوار کو پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کی قیادت میں عبدالرحیم زیاتوال،سینیٹر عثمان کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے و دیگر پر مشتمل ایک وفد نے ایم پی اے لاجز کوئٹہ میں سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال بلخصوص سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتیں سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواروں کی کامیابی میں بھر پور تعاون کریں گے جبکہ رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر ملک نصیر شاہوانی، ثناء بلوچ، عبدالرحیم مینگل، احمد نواز بلوچ بھی موجود تھے دریں اثناء بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں ایک وفد نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات کی ا س موقع پر ارکان اسمبلی اختر حسین لانگو، ثناء بلوچ، عبدالرحیم مینگل، میر سردار خان رند، میر عامر رند بھی موجود تھے، ملاقات میں گزشتہ روز سردار اختر مینگل اور سردار یار محمد رند کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کی صورتحال پر گفت و شنید کا سلسلہ جاری رہا دونوں جانب سے ایک دوسرے کو پیغامات کا تبادلہ بھی کیا گیا جبکہ مزید رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
محمود خان اچکزئی کی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواروں کی کامیابی کا عزم

ٹیگز:
محمود خان
