کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ضلع چمن کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 15 کی جنرل نشست پر 7 ستمبر 2023 کو بلدیاتی انتخاب ہو رہا ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی گی۔ ضلع چمن کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 15 میں کْل ووٹروں کی تعداد 728 ہے جن میں سے 486 مرد اور 242 خواتین ووٹرز ہیں۔مذکورہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
چمن کے میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر15 میں بلدیاتی انتخاب 7 ستمبر کو منعقد ہوگا، شریف اللہ

ٹیگز:
شریف اللہ
