کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گوالمنڈی تھانے کے حدود میں حاجی غیبی روڈ، گرلز ہائی سکول کے چوکیدار کا موٹر سائیکل چوری ہوا اور سابق کونسلر حاجی فخرالدین بڑیچ کے بھائی گل بدین بڑیچ پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے گن پوائنٹ پر ان سے موٹرسائیکل چھین لی اور وہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔آئے روز دن دہاڑے گن پوائنٹ پر عوام سے موٹرسائیکلیں، نقدی، موبائل فونز چھننے کے ورداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ قابل تشویش امر ہے۔ بیان میں پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تھانے کے ذمہ داران و افسران کو اس کا پابند بنائے کہ وہ شہریوں کے سر ومال کی تحفظ کرے۔
کوئٹہ، ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی

ٹیگز:
کوئٹہ
