نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر سابق سینیٹر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل کوبے دردی سے لوٹا جارہاہے اب ہم ریکوڈک پروجیکٹ کو ان لوگوں کے حوالے ہرگز کرنے نہیں دینگے جو سائندکپ پروجیکٹ کے سی ایس آر فنڈز کو سیاسی طور پر استعمال کررہے ہیں اور سائندک پروجیکٹ کو لوٹ رہے ہیں جس کے میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ سیندک پروجیکٹ سے سات ارب ڈالر سے زائد کاسونا اور تانبا فروخت کیاگیا ہیں مگر ضلع چاغی عوام کی بدقسمتی کہ چاغی کو بنیادی سہولیات دینا تودرکنا یہاں کے عوام پینے کے صاف پانی کیلئے بھی سرگرداں ہیں انھوں کہا کہ سیندک اور ریکوڈک کاکمیشن کے عوض سوداکرنے والوں کو بلوچستان کے عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے گا تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ کون ان کا دوست اورکون ان کا دشمن ہے انھوں نے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ کھربوں ڈالر کے منصوبہ ہے جو غیرملکی کمپنی کودیدیاگیا جس کے پچاس فیصد بلوچستان کے عوام کاہے اسی طرح ریکوڈک کامنصوبہ ٹی ٹی سی کمپنی سے کردئیے گئے ہیں ریکوڈک پروجیکٹ کے ملازمتوں کا حق ضلع چاغی کے بیروزگار نوجوانوں کا ہیں انھوں نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے بلوچستان پہلے احساس محرومی کا شکار ہے اب مردم شماری پر کٹوتی کرکے مزید پسماندگی میں دھکیلنے کی مترادف ہے مردم شماری ٹیموں نے بلوچستان کے دشوار گزار راستوں پر سفر کرکے دن رات محنت کرنے کے باوجود %80 فیصد آبادی کو بمشکل شامل کیا اس کے باوجود بلوچستان کے 70 لاکھ آبادی کو کم کرنے سے بلوچستان کے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے بلوچستان کے دیگر جماعتوں کو بھی اس اہم ایشو پر آواز بلند کرنا چایئیانھوں نے کہا کہ سیندک اور ریکوڈک پروجیکٹ سے ہم کافی حد تک اپنی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے ہم نے ہر چیز پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ریکوڈک پروجیکٹ کو سیندک پروجیکٹ ہونے نہیں دیا جائے گا ہمیں اپنی ذات کی نہیں ملک کا سوچنا چائیے افغانستان نے صدیوں جنگ میں گزارے مگر آج وہاں پر ڈالر 80 کا چل رہا ہے مگر ہمیں 3 سو سے اوپر کا ڈالر نہیں مل رہا سیندک پروجیکٹ کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا جسکا احتساب ہونا چائیے چند ایک افراد کو ارب پتی بنا کر اب ملک کی معاشی صورتحال پر رونا ہماری اپنی ہی کمزوریوں اور کوتاہیوں کا نتیجہ ہے انھوں نے مزید بتایا جب تک ملک کے اندر عوامی مینڈیٹ کو ترجیح نہیں دینگے الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں انھوں نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے نشست پر بھرپور لڑونگا میں نے اس ملک کی اور عوام کی خدمت کی ہے میں گارنٹی سے کہتا ہوں میں کسی ملک کے ہاتھوں نہ بکا ہوں اور نہ میں نے بلوچستان اور پاکستان کے خزانے کو لوٹ کر لوگوں کو لڑایا ہے اگر کوئی ڈاکو اس کے بعد میرا سیٹ خریدتا ہے اس پر میرا حق نہیں یہاں کے عوام اور اس علاقے کا حق ہوتا ہے مگر پہلے باور کرانا ہوگا کہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ والوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں کہیں این جی اوز ہیں جو سیاسی طور پر استعمال ہورہے ہیں یہ این جی اوز ضلع چاغی کے تمام غریبوں کو یکساں شمسی توانائی کے پلیٹیں فراہم کریں سیاسی طور چاغی کے غریب عوام کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
بلوچستان کے وسائل کوبے دردی سے لوٹا جارہاہے، سردارفتح محمد محمد حسنی

ٹیگز:
سردارفتح محمد محمد حسنی
