کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں اسمگلنگ کاسلسلہ جاری، آٹے اور چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول270سے لیکر300،چینی 170سے 220تک اور آٹا120سے لیکر 180روپے فی کلو فروخت ہونے کاانکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے اور چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، فی کلو چینی 190جبکہ ایک کلو آٹا 180سے 200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بلوچستان کے ہرنائی، زیارت، شیرانی، کیچ، کوہلو، خضدار اور خاران سمیت دیگر اضلاع میں فی کلو چینی 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ آٹا 180 سے 200 روپے میں فروخت ہونے لگا تاہم حکومت قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی بڑی وجہ چینی کی ہمسایہ ملک اسمگلنگ ہے اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی یہی عالم ہے جبکہ صوبے بھر جس میں چاغی میں چینی 220، آٹا140جبکہ ایرانی پیٹرول250روپے،نوشکی میں پیٹرول270، چینی 220روپے،آٹا170روپے،ڈیرہ اللہ یار میں چینی 180،آٹا 157 اور ایرانی پیٹرول 175 روپے،ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی پیٹرول 318روپے،چینی 175روپے، آٹا140روپے،دکی میں چینی 200، آٹا 170جبکہ ایرانی پیٹرول270روپے،پنجگور میں چینی 200، آٹا120جبکہ ایرانی پیٹرول290سے 300روپے،صحبت پور میں چینی 180،آٹا 133جبکہ ایرانی پیٹرول 300تک،واشک میں پیٹرول 270سے لیکر300تک،چینی 180جبکہ آٹا 130تک،سنجاوی میں آٹا135، چینی 190اور ایرانی پیٹرول 312روپے،لورالائی میں پیٹرول 270،آٹا 130، چینی 220روپے،بیلہ میں آٹا160، چینی 180اور ایرانی پیٹرول260روپے،زیارت میں چینی 210، آٹا150 اور ایرانی پیٹرول185روپے،اوستہ محمد میں چینی 160،آٹا135جبکہ ایرانی پیٹرول 265روپے،اوماڑہ میں چینی 200، آٹا 180روپے،ایرانی پیٹرول 260روپے،گڈانی میں چینی180، آٹا150اورپیٹرول 260روپے،چھتر میں آٹا160، چینی 180اور ایرانی پیٹرول 280روپے،قلعہ عبداللہ میں چینی 208،آٹا170،ایرانی پیٹرول275روپے،چمن میں چینی 220، آٹا145اور پیٹرول 280روپے،نوکنڈی میں چینی 240، آٹا155اور 280روپے پیٹرول فی لیٹر،ڈیرہ مراد جمالی میں چینی 185، آٹا150اور ایرانی پیٹرو272روپے،حب میں چینی 170،آٹا160اور ایرانی پیٹرول280روپے،گلستان میں چینی 200، آٹا140جبکہ پیٹرول 268روپے،تفتان میں چینی 250،آٹا156اور ایرانی پیٹرول250روپے،قلعہ سیف اللہ میں چینی200،آٹا 130اور ایرانی پیٹرول 280روپے،قلات میں چینی 200، آٹا 140اور پیٹرول 270روپے،ژوب میں چینی 200، آٹا 145جبکہ ایرانی پیٹرول275روپے،منگچرمیں چینی 200، آٹا150اور ایرانی پیٹرول 270، خاران میں چینی 185،آٹا 140اور ایرانی پیٹرول260روپے تربت میں چینی 200، آٹا170اور پیٹرول 250روپے، گوادر میں چینی 190، آٹا160، اور پیٹرول 260روپے، خضدار چینی 190 روپے آٹا 130،اور ایرانی پیٹرول 260 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔
بلوچستان میں اسمگلنگ کاسلسلہ جاری،ایرانی پیٹرول، آٹے اور چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ٹیگز:
اسمگلنگ
