کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا۔ تین اہلکار وں نے شہری کو سپر ہائی وے سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا، ذرائع کا دعویٰ ہےکہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے حکم پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے 3 اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج

ٹیگز:
سی ٹی ڈی
