خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال مینگل و دیگر کا جھلاوان ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ میں شرکت نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنے پر جھالاوان ایکشن کمیٹی کی ٹیم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان۔ جھالاوان ایکشن کمیٹی کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔خضدار میں مختلف سرکاری محکمہ جات میں غیر مقامی افراد کے بھرتیوں کے خلاف جھالاوان ایکشن کمیٹی پچھلے کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال مینگل میر شہزاد غلامانی ظفر تاج میروانی و دیگر کی جھالاوان ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ آمداس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت چیف آف جھلاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نمائندہ آج خضدار کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف آیا ہوں انہوں نے کہا کہ میں صرف ایک قوم یا پارٹی کا چیئرمین نہیں بلکہ پورے جھالاوان میں بسنے والے عوام کا نمائندہ اورخادم ہوں انہوں نے کہا کہ خضدار میں مکران ڈویڑن کے لوگ بھرتیاں ہوئی ہیں نصیرآباد جعفرآباد ڈویڑن کے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے اور پشتون بیلٹ کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ ناقابل قبول اور قابل مذمت عمل ہے۔چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ پوسٹوں پر تحصیل سطح پر بھی مقامی افراد کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں مولہ خرزان میں چوکیدار کی پوسٹ پر ایک ہندو تعینات کیا گیا ہے مولہ پاشتخان میں خاتون جن کا تعلق دوسرے تحصیل سے ہے بھرتی کیا گیا ہے اسی طرح تحصیل وڈھ پھیشی کپر کے گرلز اسکول میں ایک ہندو کو چوکیدار بھرتی کیا گیا ہے مولہ میں مستونگ کے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے اورناچ اور در اکھالہ میں کرخ اور مولہ کے لوگوں کو رکھا گیا ہے زہری میں خضدار و بال سے تعلق رکھنے والے افراد کو رکھا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے بھی خلاف نہیں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ ہر تحصیل میں اسی تحصیل کے نوجوانوں کی تعیناتی ہو۔چیئرمین نے نواب ثناء اللہ زہری کے حقیقت عوامی نمائندگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت نواب صاحب کا مشن ہے نواب صاحب نے خضدار کو سکندر شہید یونیورسٹی دی جھلاوان میڈیکل کالج دیا۔ لائبریری دی جن مین مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوا ان کے مطابق خضدار کے محکمہ جات میں خضدار کے ہی لوگ بھرتی ہونگے ڈسڑکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری نے بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی سمیت تمام پارٹیپارٹیوں مطالبہ کیا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کو ندنظر رکھتے ہوئے اجتماعی مفادات کی خاطر ایک پیج پر آجائیں تاکہ غیر مقامی افرادی کی تعینات اور ملازمتیں فروخت کرنے والوں کا راستہ روک سکیں انہوں نے کہا کہ غیر مقامی افراد کی غیر قانونی بھرتیوں اور نوجوانوں پر سرکاری نوکریاں فروخت کرنے والوں کے خلاف نے عدالت عالیہ میں کیس دائر کیا ہے اور جھلاوان ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر فورم پر ساتھ دینے کا اعلان کیا۔متاثرین جھلاوان ایکشن کمیٹی و صابر حسین قلندرانی اظہار یکجہتی پر ڈسڑکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری، وائس چیئرمین حاجی اقبال مینگل و ان کے قائدین کا شکریہ اداکیا۔
خضدار میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کسی بھی صورت قبول نہیں بلکہ قابل مذمت ہے، حاجی صلاح الدین زہری

ٹیگز:
صلاح الدین
