مستونگ(یو این اے ) قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں مسلح افراد نے ایک مال بردار ٹرک کو روک کر آگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد مسلح افراد شاہراہ پر موجود رہے جس کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔حادثے کے بعد شاہراہ پر مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
مستونگ قومی شاہراہ پر مسلح افراد نےمال بردار ٹرک کو آگ لگا دی

