کوئٹہ(یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ملک نصیرا حمد شاہوانی نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کریں گی لیکن نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گی عقیدہ ختم نبوت ص کی دفاع اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام عظیم الشان فقیدالمثال تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ص کی دفاع اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کے خلاف ہر کلمہ گو ہ نے آواز بلند کرنا ہوگا عقیدہ ختم نبوت ص کی دفاع اور تحفظ اسلام کی بنیادی عقائد میں سے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نشینل پارٹی کے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مسلمان سب کچھ برداشت کریں گی لیکن نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گی، ملک نصیرا حمد شاہوانی

ٹیگز:
ملک نصیرا حمد شاہوانی
