کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ میر محمد زرین مگسی اور حق دو تحریک کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان سے صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔تقریب میں صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر شعیب نوشیروانی، میر ضیاء لانگو، میر ظہور بلیدی، علی مدد جتک اور نور محمد دمڑ سمیت اراکین اسمبلی میر برکت رند، زرک خان مندوخیل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صوبائی کابینہ میں توسیع کے بعد بلوچستان کابینہ میں وزراء کی تعداد 15 جبکہ مشیران کی تعداد 5 ہے۔
بلوچستان کابینہ میں توسیع، مولانا ہدایت الرحمٰن اور نوابزادہ زرین مگسی نے صوبائی وزراء کا حلف اٹھا لیا

ٹیگز:
بلوچستان کابینہ
