کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں، اہم عہدوں پر تعینات سیکرٹریز،کمشنرز،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنروں اور پولیس افیسران کے تبادلوں اور تقرر کیلئے لسٹیں بنائی جارہی ہیں،سیاسی بنیادوں پر تعینات انتظامی افیسران کو او ایس ڈی کردیا جائے گا۔بلوچستان میں نگران حکومت کا تقرر مکمل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر افیسران کے تبادلوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں،اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے آفسیران کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے، زیادہ امکان ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سیاسی بنیادوں پر تعینات کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افیسران کو او ایس ڈی کردیا جائے گا جبکہ سول سیکرٹریٹ میں تعینات غیر جانبدار افیسران کو فیلڈ میں پوسٹنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صوبے میں تعینات اٹھ کمشنرز، 35ڈپٹی کمشنرز اور 60سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے جلد متوقع ہیں اسی طرح صوبے میں تعینات ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کیلئے لسٹیں تیار ہورہی ہیں ذرائع کے مطابق صوبے انتظامی اور پولیس افیسران کے تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی جارہی ہے۔
بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی تیاریاں شروع

ٹیگز:
بیوروکریسی
