حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں معمولی تلخ کلامی شوہر نے بیوی کو قتل کردیا قاتل موقع سے فرار پولیس نے گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی۔اس سلسلے میں ہفتہ کوحب کے علاقے مری چوک کے قریب گھر میں میاں اور بیوی میں معمولی بات پر تکرار کے نتیجے میں اسلم نامی شخص نے تہش میں آکر اپنی بیوی کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا ہائیٹ پولیس تھانے کے ایس ایچ او سید غلام مصطفی کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم اسلم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔
حب، معمولی تلخ کلامی شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ٹیگز:
تلخ کلامی
