کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 18ارکان کی ریکوزیشن پر اجلاس کل سہ پہر 4بجے ہو گا،اجلاس میں بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20پشین III کے ضمنی انتخا ب میں کامیاب ہونے والے نو رکن منتخب سید عزیز اللہ حلف لیں گے جبکہ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال، بے روز گاری اور مہنگائی کی ابتر صورتحال، شدید خشک سالی سے درپیش مسائل اور ان کا مد اوا، پیٹر ولیم مصنو عات میں بے تحاشا اضا فہ سے عوام پر بوجھ کے ازالے پر بحث کی جائے گی۔
بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل ہوگا

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
