اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے بھا ری مقدار میں غیر ملکی سامان بر آمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے دوران سنیپ چیکنگ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر ایک ٹرالر نمبر 667-TLC کو روک کر چیک کیا جو کہ کوئٹہ کی طرف سے کراچی جارہا تھا۔ دوران چیکنگ ٹرالرسے 575 بوری چھالیہ مقدار 6900 کلو گرام اور 97 بوری انڈین گٹکا 5238 پیکٹ برآمد ہوئے۔ٹرالر ڈرائیور نے اپنا نام عبدالرزاق ولد عبد الرحمن جبکہ ساتھ سوار کلینئر نے اپنا نام بخت محمد ولد آغا محمد بتایا اوتھل پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار ملزمان کو بمعہ ٹرالر و برآمد شدہ غیر ملکی چھالیہ و گٹکا حسب ضابطہ بہ اخذ رسید برائے مزید کارروائی حوالے کسٹم ہاؤس گڈانی حوالے کردیا۔
اوتھل پولیس کی کاروائی بھا ری مقدار میں غیر ملکی سامان بر آمد 2ملزمان گرفتار

ٹیگز:
ملزمان گرفتار
