بٹگرام (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے آلائی پاشتو میں 900 فٹ کی بلندی پر رسی ٹوٹنے سے باعث لٹکی چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 3 بچوں کو سلنگ آپریشن کے ذریعے باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے، روشنی ختم ہونے کی صورت میں مانسہرہ کے ماہر امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اب آپریشن کا آخری مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، لفٹ میں 12 گھنٹوں سے نویں جماعت کے سات بچے اور ایک استاد موجود ہیں، دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں۔
جی او سی سی کی نگرانی میں پاک فوج کے کمانڈوز نے ریسکیو آپریشن کی آخری کوشش کی اور حکمت عملی تبدیل کر کے آدھے گھنٹے کے دوران تین بچوں کو ریسکیو کیا اور پھر انہیں ہنگامی طبی امداد کے لیے آرمی کے میڈیکل کیمپ منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر سے مخصوص جیکٹ چیئرلفٹ میں پھینکی گئی جس کے بعد بچے نے اسے اپنے جسم پر باندھا اور پھر اُسے باحفاظت بازیاب کروایا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ آدھے گھنٹے میں تمام لوگوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا جائے گا۔

