کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران کابینہ کو محکمے تفویض کر دئے۔ پیر کو نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران صوبائی وزیر کیپٹن (ر) زبیر جمالی کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور جیل خان جات اور پی ڈی ایم اے،نگران صوبائی وزیر امجد رشید کو محکمہ خزانہ اور ریونیو،نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی کو محکمہ اطلاعات،نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کومحکمہ تعلیم اور سیاحت جبکہ نگران صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمد زئی کو محکمہ صنعت کامرس توانائی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکموں کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔
نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران کابینہ کو محکمے تفویض کر دئے

ٹیگز:
نگران وزیراعلی
