کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیرمیرعبدالکریم نوشیروانی نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سردارزادہ علی مردان ڈومکی کی تقرری پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ایک باصلاحیت، پڑھے لکھے نوجوان اور غیرجانبدار شخصیت ہیں جو اپنی صلاحیت سے بلوچستان کے مسائل کے حل سمیت دیگر امور اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے اور صوبے میں صاف و شفاف انتخابات کاانعقادکرکے اقتدار آنے والی نئی حکومت کے سپرد کریں گے۔یہاں جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ نگران وزیراعلیٰ سردارزادہ علی مردان ڈومکی کابینہ میں محب وطن اور عوام دوست اچھی شہرت کے حامل اراکین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسوقت شدیدمسائل اور بحران کاشکارہے نگران وزیراعلیٰ ان مسائل اور بحرانوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رخشان ڈویژن نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کو برقراررکھناہے جسکااظہار گزشتہ روز انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانکی یہ ترجیح قابل قدر ہے اوراس میں ہم انکا بھر پور ہاتھ بٹائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں ان لوگوں کوہرگز شامل نہ کریں جن کی شہرت اچھی نہیں امیدہے کہ وہ کابینہ میں ایسے لوگوں کوشامل کریں گے اور ملک و صوبے اور عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار اور بے داغ ماضی کے حامل ہوں یقینا ایک اچھی ٹیم ہی بلوچستان کوقیا م امن اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپناکلیدی کرداراداکریگی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ایک باصلاحیت، پڑھے لکھے اور غیرجانبدار شخصیت ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

ٹیگز:
عبدالکریم نوشیروانی
