کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نوابزادہ رئیس رئیسانی کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام، مستونگ گرینڈ الائنس کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس، 14 دسمبر کو،میونسپل کارپوریشن، مونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر ہونیو الے انتخابات میں پھر پور حصہ لینے کے عزم کا اظہار، حکمت عملی وضع کی گئی۔ پیر کے روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ رئیس رئیسانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مستونگ سے جمعیت علماء اسلام اور مستونگ گرینڈ الائنس کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں مستونگ گرینڈ الائنس کے سربراہ حاجی محمد انور شاہوانی اور نوابزادہ رئیس رئیسانی نے 14 دسمبر کو،میونسپل کارپوریشن، مونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر ہونیو الے انتخابات کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حکمت عملی طے کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ رئیس رئیسانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مستونگ کے عوام نے جمعیت علماء اسلام اور مستونگ گرینڈ الائنس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کوکامیاب کرایا بلدیاتی نمائندے عوام کے اعتمادپر پورا اتریں گے، انہوں نے کہاکہ اکثریت ہمارے پاس ہے جمعیت علماء اسلام اور مستونگ گرینڈ الائنس اتحادی کونسلران کیساتھ ملکر 14 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر واضح اکثریت سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کریں گے، انہوں نے کہاکہ ہمارا اور عوام کا رشتہ ووٹ کا نہیں عزت واحترام کا ہے مستونگ کی عوام نے ہمیشہ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مستونگ کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے عوام کیساتھ ملکر مستونگ کی تعمیر وترقی کیلئے جاری اقدامات میں مزیدتیزی لائیں گے۔
٭٭٭٭٭
بلدیاتی انتخابات میں مستونگ کی عوام نے مستونگ گرینڈ الائنس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کوکامیاب کرایا، نوابزادہ رئیس رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ رئیس رئیسانی
