کوئٹہ ( ڈیلی گرین گوادر) ایوان صدر میں 18 وزراءسے عہدوں کا حلف لیا گیا، کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمشاد اختر وزیر خزانہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ، نارکوٹکس اور اوورسیز پاکستانیز اور ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے۔ مشعال ملک وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی۔
سرفرازبگٹی کو تین وزارتوں کا قلمدان، مشعال ملک معاون خصوصی برائے انسانی حقوق منتخب

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
