کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے ایڈہاک پر ڈاکٹروں کی تعیناتی سے صوبے میں ڈاکٹروں کی بڑھتی بیروزگاری کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا لیکن ایڈہاک پر تعیناتی کے بعد اب ان تمام خالی اسامیوں پر کمیشن کے ذریعے مستقل تعیناتی عمل میں لانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، صوبے بھر میں ڈاکٹروں کی ایڈہاک پر تعیناتی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی موجودہ کابینہ کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ موجودہ کابینہ نے اپنے انتخاب سے ہی مختصر دورانیے میں ڈاکٹروں کے پیچیدہ اور دیرینہ مسائل کا حل نکالنے کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کامیابی حاصل کررہے ہیں، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بنیادوں پر آسامیوں کی موجودگی کی صورت میں ایڈہاک کی تعیناتی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے سپرد کیا اوراسی سلسلے میں حال ہی میں ہونے والے انٹرویوز کے بعد ڈاکٹروں کے آرڈرز جاری ہو چکے ہیں اور ایڈہاک پر تعیناتی کا یہ سلسلہ ہر ماہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی انٹرویوز منعقد کرکے جاری رکھے گی، ڈاکٹروں کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس جو 04 ماہ بند رہا اس کو بحال کروایا، ڈاکٹروں کا سٹائیپنڈ جو کئی ماہ سے ریلیز نہیں ہورہا تھا ریلیز کروایا، ڈاکٹروں کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بلوچستان بھر کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی رہائش کیلئے فلیٹس اور ہاسٹلز کی تعمیر موجودہ پی ایس ڈی پی میں شامل کروائے اور بہت جلد ان کی تعمیر شروع ہو جائے گی، ہاؤس آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز کا سٹائیپنڈ 32 کروڑ سے بڑھا کر 45 کروڑ کرادیا گیا اس کے علاوہ جن ڈاکٹروں کے سٹائفینڈ رقم کے بقایاجات رہتے ہیں وہ ساری رقم اسی سال کلئر کرانے کی کمٹمنٹ فائنانس اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کرچکے ہیں، ڈاکٹروں کے 450 آسامیاں پبلک سروس کمیشن بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھیج دیا جائے گا، ڈاکٹروں کے الاؤنسزکو دیگر صوبوں کے مطابق بڑھانے کیلئے سمری بن چکی ہے اور ڈیپارٹمنٹ اس کو پراسس کر رہا ہے اور ہاؤس آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز کا سٹائیپنڈ ریگولرائز کرنے اور سٹائیپنڈ کو دوسرے صوبوں کے برابر کرنی کی سمری بن چکی ہے اور ڈیپارٹمنٹ میں اس پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ روزمرہ کے مسائل ڈیپوٹیشن، ٹرانسفر اور دیگر مسائل کو بھی روزانہ کی بنیاد پر حل کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق موجودہ مہنگائی کے دور میں محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹروں کی ایڈہاک پر تعیناتی ایک آچھا قدم ہے مگر ہم سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کی ڈیپارٹمنٹ میں موجود تمام خالی آسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کیلئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں۔
ایڈہاک پر ڈاکٹروں کی تعیناتی سے صوبے میں ڈاکٹروں کی بڑھتی بیروزگاری کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، ترجمان ینگ ڈاکٹر ز

ٹیگز:
ترجمان ینگ ڈاکٹر ز
