کراچی (ڈیلی گرین گوادر)ملک کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 85 افراد زخمی ہوگئے۔ شہر بھر میں 77ویں یومِ آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 85 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مزارِ قائد کے قریب اپنے اہل خانہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی خاتون ہوائی فارنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔لیاری میں عبدالوہاب نامی شخص اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والے گولی کا نشانہ بن گئے۔ متاثرہ شخص کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 85 زخمی

ٹیگز:
یومِ آزادی
