مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کلی فیض آباد مستونگ میں بڑے شمولیتی پروگرام کے موقع پر جلسہ منعقد ہوا جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ اور رہیس شیرمحمد سرپرہ نے خطاب کیا اس موقع پر رئیس شیر محمد سارنگزئی حافظ خلیل الرحمان سارنگزئی اور نذرالزمان سارنگزئی نے اپنے سینگڑوں دوستوں عزیزوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار کمال خان بنگزئی نے کہا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قومی رہنما ہیں جو جمہوری سیاست اور جمہوری اجتماعی قیادت پہ یقین رکھتے ہیں ان کے ولولہ انگیز قیادت میں نیشنل پارٹی روزبروز منظم ہورہا ہے تعلیم یافتہ بلوچستان ہمارا مطمع نظر ہے تمام قبائل اور ہر زبان و مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ہمیں محبت ہے جلسہ سے اسلم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر عرصہ میں لوگوں کو امن دی ایک سیاسی کارکن کو وزیر اعلی بناکر ثابت کردیا کہ بلوچستان کو حقیقی سیاسی قیادت ہی ترقی دلاسکتا ہے مستونگ ہمارا گھر اور نیشنل پارٹی کا گڑھ ہے ایسے وقت میں لوگ نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جب ہمارے پاس نہ مراعات ہیں نہ لالچ یہ لوگوں کو شعور کا عکاسی ہے نیشنل پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والوں میں رئیس شیر محمد سارنگزئی، ماما خلیل احمد سارنگزئی، نذرالسلام سارنگزئی، محمد جان سارنگزئی، داد کریم سارنگز ئی، محمد راحیل سارنگزئی، عبدالظاہر سارنگزئی، قاہر سارنگزئی، عبدالرازق ساررنگزئی، بشیر جان، مجاہد احسان، محمد انس، محمد حسان، ثناء اللہ سارنگزئی، سرتاج عزیز، زائد عزیز، نذیر احمد سارنگزئی، محمد عمران سارنگزئی، اسرار سارنگزئی، حاجی نصیب اللہ آبیزئی، چیرمین علی نواز ابابکی، حافظ صدام حسین سارنگزئی، فرید احمد سارنگزئی، اعجاز احمد سارنگزئی ایڈوکیٹ، محمد ہارون سارنگزئی، محمد کریم، شہیبان سارنگزئی، اکرم سارنگزئی، محمد ابراھیم سارنگزئی، محمد سلیم سارنگ زئی شامل ہیں۔
بلوچستان کو حقیقی سیاسی قیادت ہی ترقی دلاسکتا ہے، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
