لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ ممبر واٹر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملے پر سرکاری حکام غیر سنجیدہ ہیں ،فصلوں پر ٹیکسز لگانے کی تجویز پیش ہوئی،کسان بچارے کو بجلی، کھادیں ،بیج سمیت دیگر چیزیں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں ،کسان فصلوں کاشت کرنی چھوڑ رہے ہیں ۔
عدالت نے کہا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے اس کو سیل کردیں،ایل ڈی اے رولز بنائے اور مین سٹرک کی سروس لائن پر پارکنگ ختم کی جائے،غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے ،پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے انکو گرنے سے بچایا جائے ،ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہیں۔

