کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن کی فضاء برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سعید احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ،شعیہ کانفرنس کے عہدیداران،سماجی رہنما محمد اسلم رند کے علاوہ ایف سی،ڈسٹرکٹ پولیس،ٹریفک پولیس،میٹروپولیٹن کارپوریشن،قانون نافذ کرنے اداروں کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ نے شرکت کیں۔ اجلاس میں محرم الحرام میں سیکورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں محرم الحرا م میں جلوس،دیگر انتظامات،کنٹرول رومز کا قیام، جلوس کے راستوں میں کیمروں کی تنصیب،صفائی اور دیگر امورکے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اور اس حوالے سے کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لا یا جائے، جبکہ جلوس کے راستوں میں لائٹس،صفائی،تجاوزات ختم کرنے اور راستے کو محفوظ کرنے کے احکامات صادر کئے اور شہر میں ا من کی فضابرقراررکھنے کے حوالے سے جلوس کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب جائینگے جس میں راستوں اور مجالسِ کی نگرانی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں ا من وامان کی فضا قائم رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے، اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی اداروں سمیت تمام محکموں کو محرم الحرام سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے تمام جلوسوں اور مجالس کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے بھی احکامات صادر کئے۔انہوں نے کہاکہ جلوس کے روٹ میں لائٹس اور صفائی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں رواداری اور برداشت کے ماحول کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام مذہبی رواداری اور برداشت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اور اس حوالے سے کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لا یا جائے، سہیل الرحمن بلوچ

ٹیگز:
سہیل الرحمن بلوچ
