اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر کی بجائے نومبر میں ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کی مہم چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہنی اختراع ہے،ان کے سیاسی طور پر آخری دن ہیں اور اس مہم کے بھی سارے راستے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کی سازش پی ڈی ایم کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف تھی، 9مئی کو جو حرکتیں انہوں نے کی ہیں وہ شرمناک ہیں۔

