خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبربسنت کمار زہری ڈسٹرکٹ ممبر رمیش کمار تحصیل زہری کے رہنماء سریش کمار نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین تحصیل زہری راوت خان زہری بھی موجود تھے۔ انہوں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کے سیاسی وژن خدمات اور ترقی سے مزین سوچ کی تعریف کی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی سیاسی ورکرز کا ہماری جماعت میں اہم کردار ہے جنہوں نے ہر موقعے پر ہمیں سپورٹ دیا اور پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی سیاسی ورکرز کا ڈسٹرکٹ کونسل خضدار اور میونسپل کمیٹی خضدار کا ممبر بننا پارٹی کے لئے اعزاز ہے اور وہ لوکل باڈیز میں اپنا کردار احسن انداز میں نبھائیں گے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے یقین دلایا کہ اقلیتی کمیونٹی کے حقوق و ان کے تحفظ کے لئے کام کیا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے بسنت کمار زہری،رمیش کمار،سریش کمار کی ملاقات

ٹیگز:
نواب ثناء
