اسلام آباد:(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کے لیے پراکسیوں کے استعمال کی چال بری طرح بے نقاب ہوچکی، ریاستی علامتوں پر منصوبہ بندی سے حملے ناکام ہونے کے بعد وہ واضح طورپربے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور فوج کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں۔ شہداء کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔
سوشل میڈیا پر آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی مہم، وزیراعظم کی مذمت

ٹیگز:
وزیراعظم
