لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) حب اور لسبیلہ کے ضلع کونسلز کے چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل حب ضلع کونسل کے لئے ابراہیم دودا بلامقابلہ چیئر مین اور کمال خان حسنی وائس چیئر مین منتخب۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز حب اور لسبیلہ کے ضلع کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل ہوئے ضلع کونسل حب کے چیئرمین لسبیلہ عوامی اتحاد کے امیدوار محمد ابراہیم دودا بلامقابلہ چیئرمین اور کمال خان محمد حسنی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ ضلع کونسل لسبیلہ کے چیئرمین جام گروپ کے سردار عبدالرشید پھورائی 24 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے جبکہ سردار غلام فاروق شیخ 24ووٹ لیکر لسبیلہ ضلع کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل لسبیلہ عوامی اتحاد کے امیدوار ایڈوکیٹ عاصم کاظم چیئرمین کے لئے5 ووٹ ملے اور وائس چیئرمین کے امیدوار وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ کو بھی 5 ووٹ ملے مجموعی طور پر ضلع کونسل حب کے چیئرمین اور وائس چیئر مین لسبیلہ عوامی اتحاد نے اپنے نام کئے جبکہ ضلع کونسل لسبیلہ میں جام گروپ نے بازی مار دی۔
حب اور لسبیلہ کے ضلع کونسلز کے چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخابات، ابراہیم دودا بلامقابلہ چیئر مین اور کمال خان حسنی وائس چیرمین منتخب

ٹیگز:
حب اور لسبیلہ
