کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں سنٹرل کمپلنٹ سیل زرغون روڈ کوئٹہ 0819201445 کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے جو24گھنٹے کھلارہے گاانھوں نے کہا ہے کہ سینٹرل کمپلین سیل میں ایگزیکٹوانجینئر کی سربراہی میں تین شفٹ یعنی 24گھنٹے موجود رہیں گے۔ عبدالکریم جمالی نے کہا کہ تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کیسکو کے مرکزی کمپلین سینٹر میں سینئر افسران کے علاوہ دیگرتمام آپریشن سرکلز کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، پراجیکٹ دائریکٹر کنسٹرکشن،ایس ای جی ایس او،ایکسین اور ایس ڈی اوز دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور بجلی کے ترسیل کی نگرانی کرتے رہیں اور کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں فوراً بجلی بحالی کے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ کم سے کم وقت میں بجلی دوبارہ بحال کریں۔انہوں نے سختی سے ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر سے باہر بھی افسران عید کی تعطیلات کے دوران اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ دفاتر میں موجودرہیں تاکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔صارفین بجلی سے متعلق شکایات کے لیئے اپنے بل پر درج ایکسیئن اور ایس ڈی کے موبائل نمبر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔عبدالکریم جمالی نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اورقلت کے باعث سسٹم پربوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ تمام علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔
عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں،عبدالکریم جمالی

ٹیگز:
عیدالاضحی
