خضدار(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ میں جاری قبائلی تنازعہ تھمنے کی جانب گامزن، فرنٹ لائن مورچے فارغ، بلوچستان کانسٹیبلری کے حوالے تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی کوششوں کے بعد وڈھ میں کچھ سکون کا ماحول پیدا ہونے لگا ہے اور مورچے خالی دکھائی دے رہے ہیں رضامندی کے تحت وڈھ میں گزشتہ کئی روز کے کشمکش کے بعد مورچوں سے قبائلی ہٹ گئے ہیں اور وہ مورچے بلوچستان کانسٹیبلری کے حوالے کردیئے گئے ہیں،گزشتہ کئی روز سے وڈھ کے لوگ مخمصے کا شکار اور پریشانی میں مبتلا تھے جب کہ بعض خاندانوں کے نقل مکانی کی خبربھی زیر گردش تھی تاہم اب حالات معمول کی جانب آنے لگے ہیں ا ور قبائلیوں نے مورچے خالی کرنا شروع کردیا ہے تمام تر انتظامات بلوچستان کانسٹیبلری کے حوالے کردیا گیا ہے۔
وڈھ میں جاری قبائلی تنازعہ تھمنے کی جانب گامزن، فرنٹ لائن مورچے فارغ، بلوچستان کانسٹیبلری کے حوالے

ٹیگز:
قبائلی تنازعہ
