اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)عید الاضحیٰ کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے وزیر ریلوے کی جانب سے عید کے 3 دن کرایوں میں بڑی رعایت دیدی گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے عید کے تین دنوں کیلئے 33 فیصد کرایوں میں کمی کردی گئی ہے، جس کا اطلاق 29 جون سے یکم جولائی تک ہوگا۔عید کے تینوں روز پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت ہوگی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عید الاضحیٰ کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی رعایت

ٹیگز:
عید الاضحیٰ
