کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض بنتاہے کہ قبائلی تنازعات کو ختم کریں، کوشش ہے کہ وڈھ میں جا ری کشیدگی کو ختم کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعرا ت کو میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ ا س موقع پرمیر شفیق الرحمن مینگل نے وزیر داخلہ کو اپنے تمام تر تحفظات سے آگاہ کیا۔میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے آپ سب یہاں آئے ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی تحریک ہے ہم ظلم کے خلاف کھڑے ہیں ہماری جائیداد پر ماضی میں قبضے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بازارِ کو امن کی جگہ بنایا جائے امن کیلئے بلاتفریق اقدامات کئے جائیں بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔اس موقع پر میر ضیاء اللہ لانگو نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں اپنی پرانی پوزیشن پر چلے جائیں قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ملاقات میں ارکاان اسمبلی میر زابد ریکی،یونس عزیز زہری،سرداد اسلم بزنجو، سردار نصر اللہ ساسولی،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔
ہم سب کا فرض بنتاہے کہ قبائلی تنازعات کو ختم کریں، وزیر داخلہ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر داخلہ بلوچستان
