کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین میں ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق منگل کو پشین کی تحصیل حرمزئی کے علا قے کلی ادوشت دامن میں واقعہ گنگالزئی ڈیم میں ڈوب کر رفیع اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضرورئی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
پشین، ڈیم میں ڈوب کر1 شخص جاں بحق

ٹیگز:
پشین
