کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ کے وکیل سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس میں درخواست گزار عبدالرزاق شرایڈوکیٹ کے قتل کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے عمران خان کو26جون کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وسابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس میں درخواست گزار عبدالرزاق شرایڈوکیٹ کے قتل کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے عمران خان 26جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے انہیں 160کا نوٹس دیا ہے جو لاہور پولیس کے زریعہ انہیں ڈیلیور کروایا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا سکتے ہیں اور اپنی بے گناہی سے متعلق شواہد فراہم کر سکتے ہیں۔ یار رہے کہ سابق وزیر اعظم عمرا ن خان پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج ہے جس پر بلوچستان حکومت نے سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
عبدالرزاق شرایڈوکیٹ کے قتل کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے عمران خان کو26 جون کو طلب کر لیا

ٹیگز:
عبدالرزاق شر
