قلات(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔قلات میراگھر ہے ان کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے قلات کے سڑکوں کے تعمیر کے لئے کروڑوں روپے کی فنڈز سے ترقیاتی اسکیموں پر آج بھی کام جاری ہے قلات کے گلی گلی کوچہ کوچہ میں سڑکوں کے ساتھ تعلیم آبنوشی صحت پر خصوصی توجہ دی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایکسین عبدالغفار مندوخیل سہیل باروزئی، چیف آفیسر عطاء اللہ بازئی،ایس ڈی او حفیظ بلوچ پارٹی کارکنان موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹ پر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں صوبائی حکومت اس بار تاریخی بجٹ پیش کریگی اور بلوچستان کی پسماندہ گی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں انشاء اللہ جتنابھی ہوسکے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں بلوچستان کے ترقی کے لئے ساتھ لیکرچلیں گے۔
قلات میراگھر ہے ان کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
