کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے معاشی مشکلات کے باجود ایک عوام دوست بجٹ پیش کیاہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35اور پنشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلو چستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50ارب روپے رکھے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں اورکارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں صدر مسلم لیگ (ن)رخشان ڈویژن حاجی غلام سرور بلوچ،مسلم لیگ(ن) کی جنرل سیکرٹری محترمہ شمع شہزاد،اشرف جاوید کرد، خدا بخش لہڑی،ساحراعوان،عبدالسلام،اعظم جدون،شبیر غوری،شوکت یوسفزئی،مسلم وقاص،شیخ عامر،احسن غوری،فدا کاکڑ،امان اللہ اچکزئی،اسماعیل اچکزئی،نثار راجپوت،عبداللہ کاکڑ،حبیب اللہ کْردشامل تھْے۔ چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ پاکستان کواسوقت شدید ترین مالی بحران کا سامنا ہے اسکے باوجود وفاقی حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ پیش کیاہے جس یر وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کومدنظر رکھتے ہوئے گریڈ1سے16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35جبکہ 16گریڈ سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصداضافہ اسی طرح مزدور کی کم سے کم اجرت بڑھاکر35ہزار روپے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ بلوچستان میں 25 جاری اور7نئے منصوبوں کیلئے 50ارب روپے مختص کئے گئے ہیں صوبہ بلوچستان میں درگئی سبوزئی این۔ 70 سے تونسہ شریف این۔ 55 سڑک لورالائی موسی خیل کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے کیلئے مختلف فلائی اوورز کی تعمیرکیلئے ایک ارب روپے، پنجگورآوران سڑک کی تعمیرکیلئے 2 ارب 70کروڑ روپے، لورالائی قلعہ سیف اللہ سے خانوزئی کراس تک سڑک کی بہتری اورکشادگی کیلئے ایک ارب روپے جبکہ خانی کراس سے زیارت تک سڑک کی تعمیرنو، کشادگی و بہتری کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف بلوچستان کی تعمیرو ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں وزیراعظم نے بلوچستان کے مالی مسائل کے حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وفاقی اور صوبائی اراکین پارلیمنٹ کی نمائندگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ وزیراعظم نے پی پی ایل کو بلوچستان کے واجب ادارقم بھی فوری طور پر ادا کرنے کاحکم دیاہے جس سے صوبے کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی
وفاقی حکومت نے معاشی مشکلات کے باجود ایک عوام دوست بجٹ پیش کیاہے، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
