کراچی(ڈیلی گرین گوادر) حیدری مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری میں واقع مارکیٹ کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور شہری سے چھینا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کے چار ساتھی فرار ہوگئے۔
کراچی، حیدری مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ میں 2 ،ڈاکو ہلاک

ٹیگز:
پولیس مقابلہ
