کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں و تحفظ ماحولیات ماہ جبیں شیراں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہنرمند خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا محکمہ ترقی نسواں کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ خواتین صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں و تحفظ ماحولیات محترمہ ماہ جبیں شیراں نے محکمہ ترقی نسواں کے تحت ہونے والے ہفت روزہ خواتین ایکسپو 2023 کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری ترقی نسواں سید سکندر شاہ سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکریٹری اورنگزیب بادینی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات امیر حمزہ زہری اور ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں شازیہ ریاض کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس سے پہلے پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں و تحفظ ماحولیات محترمہ ماہ جبیں شیراں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر خواتین ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں ماہ جبیں شیراں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ہنر مند ہونے کے ساتھ ساتھ محنتی بھی ہیں لہذا انکو اگر صحیح موقع فراہم کیا جائے تو خواتین احسن طریقے سے صوبے کی معیشت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی خواتین کو بااختیار بنانے میں محکمہ ترقی نسواں کا اہم کردار ہے کہ جسکی بدولت صوبے کے ہنر مند خواتین کو ایک اچھا ماحول فراہم کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے صوبے کی خواتین معاشی حوالے سے صوبے کی معیشت کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان اور علاقے کے لیے رول ماڈل کا کردار نبھا رہی ہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں و تحفظ ماحولیات محترمہ ماہ جبیں شیراں نے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے ہنر مند خواتین جو ایکسپو 2023 میں شرکت کے لیے آئی ہوئی ہیں انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شرکت کرنے سے صوبے کی ہنر مند خواتین کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا تقریب سے سیکرٹری ترقی نسواں سید سکندر شاہ سابقہ سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی اور ڈائریکٹر ترقی نسواں شازیہ ریاض نے بھی خطاب کیا۔
بلوچستان کے ہنرمند خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا محکمہ ترقی نسواں کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ماہ جبیں شیراں

ٹیگز:
ماہ جبیں شیراں
